spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

زینڈایا کی دھمکی نے ٹام ہالینڈ کو ’اوڈیسی‘ منتخب کرنے پر مجبور کیا

ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ اہلیہ زینڈایا کے ایک دلچسپ مگر دوٹوک جملے نے انہیں مشہور ہدایتکار کرسٹوفر نولان کی فلم ’’دی اوڈیسی‘ میں کام کرنے کا فیصلہ کرنے پر آمادہ کیا۔

پیپل میگزین کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ٹام ہالینڈ نے بتایا کہ کرسٹوفر نولان سے ملاقات کے بعد جب وہ گھر پہنچے تو انہوں نے زینڈایا کو بتایا کہ انہیں ایک بہت بڑی فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔ ان کے بقول انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ’مجھے اُس بڑے ہدایتکار کی فلم آفر ہوئی ہے،‘ جس پر زینڈایا نے فوراً اندازہ لگا لیا کہ بات کرسٹوفر نولان کی ہو رہی ہے۔

ٹام ہالینڈ کے مطابق اس وقت سب سے بڑا مسئلہ فلموں کی شوٹنگ کی تاریخیں تھیں، کیونکہ ’اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے‘ اور ’دی اوڈیسی‘ دونوں کی عکس بندی ایک ہی دن شروع ہونا تھی۔

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اسی دوران زینڈایا نے مذاق میں کہا، ’’اگر تم نے اوڈیسی نہیں کی تو میں تمہیں چھوڑ دوں گی۔‘‘ ٹام ہالینڈ کے اس انکشاف پر انٹرویو میں موجود کرسٹوفر نولان اور دیگر اداکار بھی مسکرا اٹھے، جبکہ نولان نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیا، ’’تو پھر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔‘‘

بعد ازاں شیڈول کا مسئلہ اس وقت حل ہوا جب سونی پکچرز نے ’’اسپائیدرمین‘‘ کی شوٹنگ مؤخر کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں