spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد

کراچی: سندھ انفارمیشن کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مختصر فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر بنائی گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست سندھ انفارمیشن کمیشن میں دائر کی گئی تھی۔

سندھ انفارمیشن کمیشن نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست پر چیف سیکرٹری کا جواب فیصلے میں شامل کیا گیا ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ گل پلازہ سانحے کی انکوائری اور عمل درآمد چل رہاہے، گل پلازہ سانحے کی تحقیقات مکمل ہونے تک جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک نہیں کی جاسکتی۔

سندھ انفارمیشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا کہ تفصیلی تحریری فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا۔ اُدھر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ تحریری فیصلہ آنے کے بعد قانونی جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں