spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

حکومت کا اخراجات کنٹرول کرنے کیلیے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اخراجات کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026-2027 بھی کفایت شعاری پالیسی برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال 2026-2027 کے لیے بھی کفایت شعاری کے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ نے وفاقی اخراجات پر قابو پانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2023 اور 2024 میں منظور شدہ کفایت شعاری اقدامات مالی سال 2026-2027 میں بھی نافذ رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کفایت شعاری اقدامات وفاقی محکموں، سرکاری ملکیتی اداروں، خودمختار و قانونی اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز پر بھی لاگو ہوں گے سرکاری ملکیتی اداروں کے لیے یہ اقدامات وفاقی حکومت کی ہدایت تصور کیے جائیں گے۔

کابینہ نے کفایت شعاری کمیٹی کو کیس ٹو کیس بنیاد پر نرمی دینے کا اختیار بھی دے دیا اورتمام وزارتوں، ڈویڑنز اور متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں