کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں ایک ہی وقت میں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔ بچوں کی پیدائش پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں۔
شہری کے پہلے سے تین بچے تھے، ان بچوں کی پیدائش کے بعد اب ان کے بچوں کی تعداد 8 ہو گئی، بچوں کی پیدائش ایک نجی اسپتال میں ہوئی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں نومولود بچوں کو احتیاطی طور پر آئندہ 10 روز تک خصوصی نگہداشت (اسپیشل کیئر) میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔


