spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

راولپنڈی: کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

راولپنڈی: کینیڈا کی وزیرِ خارجہ عالیہ انیتا آنند نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

دونوں جانب نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں