پیرو میں 5.5 شدت کے زلزلے سے اب تک 6 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو کے وسطی اینڈیز کے علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً 300 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز سیکایا کے قریب تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں متعدد مکانات منہدم ہو گئے، ایک تاریخی چرچ اور کانوینٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹا کر ممکنہ متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ پیرو بحرالکاہل کے رِنگ آف فائر میں واقع ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ خیز علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس لیے وہاں اس نوعیت کے زلزلے نسبتاً عام ہیں۔


