spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
24 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سی سی پی نے ایم سی آئی بیورو پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد: 

مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے فرانسیسی کمپنی بیورو ویریٹاس کے ٹریڈ مارک اور لوگو کی مبینہ جعلسازی اور دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ پر ایم سی آئی بیورو آف انسپیکشن اینڈ سرٹیفکیشنز پاکستان پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

سی سی پی کے مطابق ایم سی آئی بیورو نے بیورو ویریٹاس کے ٹریڈ مارک اور لوگو کی نمایاں خصوصیات نقل کر کے صارفین کو گمراہ کیا۔

کمیشن نے کمپنی کو شکایت کنندہ کا ٹریڈ مارک فوری طور پر استعمال بند کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

سی سی پی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 1828 میں قائم فرانسیسی ادارہ بیورو ویریٹاس 1999 سے پاکستان میں ٹیسٹنگ، انسپیکشن اور سرٹیفکیشن کی خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ ایم سی آئی بیورو ضروری ایکریڈیٹیشن کے بغیر سرٹیفکیشن خدمات کی پیشکش کرتا رہا۔

کمیشن کے مطابق ایم سی آئی بیورو کے ’’انسپیکٹ ایشور‘‘ کے حوالے سے بھی مطلوبہ اہلیت اور ایکریڈیٹیشن کا قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔

سی سی پی نے کمپنی کو 60 روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حکم پر عمل نہ ہونے کی صورت میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ معاملہ صرف ٹریڈ مارک کی نقل کا نہیں بلکہ صارفین اور کاروباری اعتماد کے تحفظ کا بھی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ اداروں کی ساکھ سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں