spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور


گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں مممبر اسمبلی سید جلال شاہ نے قرارداد پیش کی جس پر حکومتی اور اپوزیشن کے متعدد اراکین کے دستخط کیے۔

قرارداد میں گلگت بلتستان کو آئینی ترمیم کے ذریعے عبوری صوبہ بنائے، پاکستان کے دیگر صوبوں کے مساوی آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق فراہم کرنے اور قومی سطح پر مؤثر نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عبوری صوبائی حیثیت مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو متاثر نہیں کرے گی اور نہ ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے متصادم ہوگی۔

قرارداد میں وفاقی حکومت کو آئینی، قانونی اور انتظامی اقدامات شروع کرنے کی سفارش کرتے ہوئے گلگت بلتستان کیلیے این ایف سی ایوارڈ کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

قرارداد میں گلگت بلتستان کے عوام کی قومی وسائل میں منصفانہ حصہ داری کی حمایت بھی کی گئی ہے۔

ایوان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں