spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیفا ورلڈکپ: ارجنٹائن سے شکست پر بیلنگھم کا غصہ بے قابو، مخالف کھلاڑی کو تھپڑ جڑ دیا

فیفا ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں 1-2 کی شکست کے بعد انگلینڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلنگھم جشن مناتے ارجنٹائنی کھلاڑیوں کے قریب پہنچے اور ریزرو کھلاڑی ویلنٹین بارکو کے سر کے پیچھے ہاتھ مار دیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جھگڑے کی ابتداء کس بات پر ہوئی تاہم بیلنگھم کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں نے پیچھے ہٹایا۔

میچ کے دوران بھی ان کی ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی اور روڈریگو ڈی پال کے ساتھ گرما گرمی دیکھی گئی تھی۔

پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 23 سالہ بیلنگھم سیمی فائنل میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

شکست کے بعد میدان سے رخصت ہوتے وقت وہ آبدیدہ بھی نظر آئے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا فیفا اس واقعے پر ان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی کرتا ہے یا نہیں کیونکہ انگلینڈ کو تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس کا سامنا کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں