spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی میں تندور مالکان نے روٹی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا

کراچی: 

کراچی میں تندور مالکان نے سرکاری قیمت پر آٹا نہ ملنے کی صورت میں روٹی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تندور مالکان کے مطابق آٹے کی سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے، سرکاری قیمت پر آٹا نہ ملا تو قیمت بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ فلور ملز کی جانب سے آٹا بدستور 145 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہم نے تاحال روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت بڑھنے پر پانچ روپے کا اضافہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا جس کے بعد 25 روپے کا نان 30 روپے اور 20 روپے کی روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ چپاتی کی قیمت 20 روپے وصول کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پالیسیز کی وجہ سے اس بار گندم کی بمپر کراپ ہوئی لیکن جیسے فصل اتری منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے گندم غیر آئینی طور پر اسٹور کر لی۔

سینیئر وزیر نے بتایا کہ 17 لاکھ ٹن گندم کریک ڈائون سے رکور کی ہے، چھاپوں کے بعد 13 روپے کلو گندم کے آٹے کا ریٹ کم ہوا ہے۔ ضبط گندم کا سرکاری ریٹ دیں گےاور ابھی بھی وقت ہے گندم سرکاری گوداموں میں جمع کروائیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں