spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سلیکٹرکا نامناسب رویہ اور فحش سوالات، سابق بنگلادیشی خاتون کرکٹر کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ

 بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کی سابق فاسٹ بو لر جہاں آرا عالم کے لگائے گئے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ویمن ٹیم کے سلیکٹر اور منیجر پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھاکہ سابق سلیکٹر ون ڈے ورلڈکپ 2022 کے دوران نامناسب انداز میں ان کے پاس آئے تھے ۔

جہاں آرا نے الزام لگایا تھا کہ ان سے فحش سوالات کیے گئے جب کہ اس معاملے پر بی سی بی آفیشلز کو بھی اسی وقت آگاہ کیا گیا تھا تاہم آفیشلز کا رویہ بھی نامناسب تھا۔

کرکٹ بور ڈ کے مطابق مقامی میڈیا میں قومی ٹیم کی ایک سابق رکن کے ٹیم سے جڑے شخص پر مس کنڈکٹ کے الزامات پڑھے، یہ ایک حساس معاملہ ہے۔

بی سی بی کے مطابق  جہاں آرا عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائےگی جس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرکے سفارشات پیش کرے گی، بورڈ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے جب کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن بھی لیتا ہے۔

واضح رہے کہ جہاں آرا عالم نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں بنگلا دیش ویمن کپتان نگار سلطانہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مارپیٹ کے الزامات لگائے تھےتاہم بی سی بی نے ان کے مارپیٹ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

جہاں آرا عالم 135 وائٹ بال میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کرچکی ہیں جب کہ  ان دنوں  وہ آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں