spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایک بھی اسرائیلی دِکھا تو مُلک بدر کردیا جائے گا، ملائشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی اسرائیلی شہری کا پتہ لگنے پر اسے فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔

فری ملائیشیا ٹوڈے کے مطابق ملائشین وزیر اعظم کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جنوبی ریاست جوہر میں ایک کمیونٹی کی مجرمانہ کارروائیوں میں اسرائیلی ملوث پایا گیا ہے جس کی حکام تحقیقات کررہے ہیں۔

انور ابراہیم نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیاں الزامات کی تحقیقات کر رہی ہیں اور اگر یہ سچ ثابت ہوئے تو حکومت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اگر ہمیں کوئی اسرائیلی ملتا ہے تو ہم انہیں فوری طور پر ملک بدر کر دیں گے کیونکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔

جوہر کی ریاستی حکومت کی جانب سے جوہر میں قائم کمیونٹی اسکول سے متعلق الزامات کی وفاقی تحقیقات کا مطالبہ کیے جانے کے بعد وزارت داخلہ نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ فاریسٹ سٹی میں بین الاقوامی برادری میں معائنہ کرنے والے تمام 266 غیر ملکیوں کے پاس امیگریشن کے درست دستاویزات پائے گئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو عام طور پر خصوصی منظوری کے بغیر ملائیشیا میں داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے کیونکہ ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں