spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان کیخلاف بھارت ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 2 رنز سے جیت گیا

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا تھا جو بارش کی نذر ہوگیا، جس کا فائدہ بھارت کو ہوا اور پاکستان کو شکست ہوگئی۔

محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کے محمد شہزاد نے اپنے دو اوورز میں دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔

پاکستان کو جیت کے لیے 6 اوورز میں 87 رنز درکار تھے، جب کہ قومی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے کہ بارش شروع ہوگئی۔

بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، تاہم بارش نہ رکنے کے سبب ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت دو رنز سے جیت گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں