spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو کی پیشگوئی سامنے آ گئی

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کے مطابق ماہِ صفر 1448 ہجری کا نیا چاند آج 2026 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 44 منٹ پر پیدا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق 15 جولائی 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 29 گھنٹے اور 1 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 65 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 15 جولائی 2026 کی شام صفر کے چاند کی رویت کے امکانات نہایت روشن ہیں  یکم صفر 1448 ہجری بروز جمعرات، 16 جولائی 2026 متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق صفر کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں