spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

یاسین: چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس جسٹس علی بیگ نے یاسین میں نو تعمیر شدہ سول کورٹ کی عمارت کا افتتاح کر دیا۔

یاسین: چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس جسٹس علی بیگ نے یاسین میں نو تعمیر شدہ سول کورٹ کی جدید عمارت کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں سابق چیف جسٹس راجہ جلال الدین، سابق اراکین گلگت بلتستان اسمبلی، ضلعی عدلیہ، وکلا برادری، سرکاری افسران اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس جسٹس علی بیگ نے کہا کہ نئی عدالتی عمارت سے عوام کو بروقت اور معیاری انصاف کی فراہمی میں سہولت ملے گی اور عدالتی نظام کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

علاقے کے عوام اور قانونی حلقوں نے اس منصوبے کو یاسین میں انصاف کی فراہمی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں