spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سوراب؛ نامعلوم مسلح افراد کی مسافر بسوں پر فائرنگ، دو افراد زخمی

کوئٹہ: 

بلوچستان کے ضلع سوراب میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دو مسافر بسوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہوگئے۔

سوراب پولیس کے مطابق زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرے سے باہر ہے۔ مسافر بسیں پنجگور سے کوئٹہ آرہی تھیں۔

ایس ایچ او صدر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں