spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی، پولیس نے اسمگل شدہ چائنا نمک سے لوڈ دو رکشے پکڑ لیے

کراچی: 

شہر قائد میں سعید آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرکےحب ریور روڈ پر اسمگل شدہ چائنا نمک سے لوڈ دو رکشے پکڑلیے۔

ترجمان ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق پکڑے گئے رکشوں سے 10 بورے وزنی 250 کلو اسمگل شدہ چائنا نمک برآمد ہوا۔

چائنا نمک اسمگلنگ میں ملوث تاج اور گل نور نامی ملزمان کو دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کیا گیا۔

برآمدہ مال و رکشوں کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔برآمدہ مال و رکشوں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان کیماڑی پولیس نے مطابق موچکو پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےموچکو چیک پوسٹ پر حب بلوچستان سے آنے والی کار سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ انڈین نسوار برآمد کرلی۔

پکڑی گئی کار سے 179 عدد پیکٹ اسمگل شدہ ہوٹ نسوار برآمد ہوئی۔انڈین نسوار کی اسمگلنگ میں ملوث میکائیل نامی ملزم کو دفعہ 54 ض ف کے تحت حراست میں لیا گیا۔

برآمدہ مال و گاڑی کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر کسٹم کے حوالے کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں