spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی، آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی جس کے سبب آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.0 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے ہی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ دن بھر 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے جبکہ نمی کا تناسب 65 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں