spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیفا ورلڈکپ: مراکش کے ایونٹ سے باہر ہونے پر لندن میں شدید ہنگامہ آرائی

فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کی شکست کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے بعض علاقوں میں کشیدگی دیکھنے میں آئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں رات گئے پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق شمال مغربی لندن کی ایجویئر روڈ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے جس کے باعث ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔

کے ساتھ ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی جبکہ بعض افراد نے آتش بازی کی، سڑکوں پر ملبہ پھینکا اور گاڑیوں پر چڑھ گئے۔

ایک ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو سڑک پر گرا ہوا بھی دیکھا گیا تاہم اس کی حالت کے بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں صورتحال نسبتاً پرامن رہی جہاں فرانس اور مراکش دونوں ٹیموں کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کے ساتھ جشن مناتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں