کراچی:
ایران امریکا جنگ کے باعث مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی سے عالمی ومقامی سطح پر 4 روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت 36ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 113ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 600روپے کے اضافے سے 4لاکھ 33ہزار 836 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 86روپے کے اضافے سے 3لاکھ 71ہزار 944روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 59ڈالر 42سینٹس کی سطح پر مستحکم رہی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 421روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 504روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


