spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر جوابی حملے

امریکا کے ایران پر بڑے پیمانے پر حملوں کے جواب میں ایران نے بھی کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اپنے حملوں کا جواز دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے آبنائے سے گزرنے والے تین مال بردار بحری جہازوں پر کیے گئے حملے کے جواب میں کیے گئے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

کویت کی وزارت دفاع نے کہا کہ دفاعی نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے جب کہ قطر نے بھی ہائی سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

امریکی افواج نے آبی گزرگاہ پر تجارتی بحری جہازوں کے خلاف حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا یہ ایران کی طرف سے بحری جہازوں پر کی گئی بمباری کا بدلہ ہے۔ اگر دوبارہ ایسا ہوا تو معاملہ بہت زیادہ خراب ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں