spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان کے شعبہ صحت میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں قائم آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرنے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیل تھراپی کامیابی سے انجام دے دی۔

پاکستان کے شعبہ صحت میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں قائم آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرنے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیل تھراپی کامیابی سے انجام دے دی۔
یہ جدید علاج 21 سالہ ایسے مریض پر کیا گیا جو دوبارہ لاحق ہونے والے بی سیل ایکیوٹ لیمفوبلاسٹک لیوکیمیا میں مبتلا تھا۔ مریض کو پاکستان میں تیار کی گئی اینٹی سیل تھراپی دی گئی۔

طبی ماہرین کے مطابق علاج کے صرف 14 روز بعد مریض میں نیگیٹو مکمل ریمیشن حاصل ہوئی، جس کا مطلب ہے کہ جدید ٹیسٹوں میں بیماری کے نہایت معمولی آثار بھی موجود نہیں تھے۔ کامیاب علاج کے بعد مریض کو 3 جولائی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیل تھراپی خون کے بعض پیچیدہ اور مشکل کینسرز کے علاج کا جدید طریقہ ہے، جس میں مریض کے اپنے مدافعتی خلیات کو لیبارٹری میں تبدیل کر کے اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ کینسر کے خلیات کو پہچان کر انہیں مؤثر طریقے سے ختم کر سکیں۔

یہ تاریخی کامیابی نہ صرف پاکستان میں جدید کینسر علاج کی راہ ہموار کرے گی بلکہ خون کے مشکل امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے بھی نئی امید ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ملک میں طبی تحقیق، جدید علاج اور مقامی سطح پر بائیو ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں اضافے کی عکاس ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں