spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نیٹو اجلاس سے پہلے روس کا بڑا وار، کیف پر میزائلوں کی بارش، 8 افراد ہلاک

کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے نواحی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملوں کے باعث متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ترکیے میں نیٹو سربراہی اجلاس شروع ہونے والا ہے جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیف میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع ضلع بوچا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کیف کے میئر ویتالی کلچکو نے بتایا کہ حملے کے دوران شہر کا فضائی دفاعی نظام متحرک رہا اور متعدد میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کیا گیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور خطرہ ٹلنے تک پناہ گاہوں میں رہیں۔

کیف ریجن کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے تصدیق کی کہ روس نے بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا اور مختلف مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں کیف اور اس کے اطراف پر یہ دوسرا بڑا میزائل حملہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس نے دارالحکومت پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کی ملاقات متوقع ہے جس میں یوکرین کی جنگ، دفاعی تعاون اور امن مذاکرات پر بات چیت کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس کے بعد امریکی صدر کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ممکنہ گفتگو متوقع ہے کیونکہ امریکا تعطل کا شکار امن مذاکرات کو دوبارہ فعال بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیٹو اجلاس سے قبل کیف پر ہونے والا یہ حملہ جنگ کے سفارتی اور عسکری دونوں پہلوؤں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں خطے کی صورتحال مزید اہم رخ اختیار کر سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں