spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آئی فون 18 پرو سے متعلق اہم ڈیٹا لیک!

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سپلائر ٹاٹا الیکٹرانکس سے مبینہ طور پر 630 گیگا بائٹ سے زائد خفیہ ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے جس میں آئندہ متوقع آئی فون 18 پرو سے متعلق دستاویزات، تکنیکی معلومات اور ڈیزائن کی تفصیلات شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے ٹاٹا الیکٹرانکس کے سسٹمز میں مبینہ طور پر دراندازی کرکے ایپل کی حساس فائلوں تک رسائی حاصل کی، جو اب ڈارک ویب پر گردش کر رہی ہیں۔ لیک ہونے والے مواد میں اسمارٹ فون کے خاکے، تکنیکی اسپیکس اور تصاویر شامل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

مبینہ طور پر سامنے آنے والی معلومات میں اے 20 پرو چِپ کی نئی آرکیٹیکچر، بہتر تھرمل مینجمنٹ اور کولنگ سسٹم، جدید کیمرا ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ سپورٹ کے ساتھ فائیو جی کنیکٹیویٹی اور نئے ڈیزائن سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ دعوے درست ثابت ہوئے تو یہ واقعہ ایپل کی سپلائی چین میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق سنگین خدشات کو اجاگر کرتا ہے اور حساس تجارتی معلومات کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر حفاظتی اقدامات کی ضرورت کو نمایاں کرتا ہے۔

تاہم، ایپل اور ٹاٹا الیکٹرانکس کی جانب سے اس مبینہ ڈیٹا لیک یا لیک ہونے والی معلومات کی صداقت کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان سامنے نہیں آیا، اس لیے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں