spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، شہید خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایرانی وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے تہران ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ ایران روانہ ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات بھی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایران پہنچ چکی ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی اور اس سلسلے میں  ان کا جسدِ خاکی تہران کے ثقافتی مرکز’امام خمینی مصلیٰ‘ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے آنے والے وفود اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہیں۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں نمازِ جنازہ کے بعد جسدِ خاکی کو تہران سے قم، پھر نجف اور بعد ازاں کربلا منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 28 فروری 2026 کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران میں حملے کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی اور دیگر اہم شخصیات کی شہادت ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں