spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بھارت میں غزہ سے بڑے قتل عام کا خدشہ ہے، اعلیٰ پاکستانی سکیورٹی عہدیدار

پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتل عام بھارت میں ہونے کا خدشہ جس کی شدت غزہ سے بھی زیادہ ہوگی۔

میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ بھارت کے موضوع پر اہم نشست میں اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے پر لگا ہوا ہے، بھارتی قیادت زمینی حقائق تسلیم کرنے سے گریزاں ہے، بھارت ایک ہندوتوا زدہ ناکام ریاست ہے تاہم اسے اپنے آپ کو بڑا دکھانے کی عادت ہو چکی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست کی ناکامی کی وجوہات بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی شدت پسندی ہے، اکھنڈ بھارت کا غیر حقیقی خواب اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے، ہندوتوا نظریہ نے بھارت کے سیکولر چہرے کو مسخ کردیا ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کی فوج بی جے پی کی متشدد اور مذہبی  سیاست کی  نذر ہوچکی ہے، تقسیم شدہ معاشرے کی موجودگی میں بھارت کے ’شائنگ انڈیا‘ ہونے کا نعرہ محض ایک ڈھکوسلہ ہے، بھارتی ریاست درحقیقت ایک پولیس اسٹیٹ کا نام ہے جس میں آزادی رائے اور فرینڈم آف پریس ریاستی کنٹرول میں رکھا جاتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس قتل عام کی شدت غزہ اور فلسطین سے بھی بڑھ کر ہوگی، ہندوستان میں پائی جانے والی تفریق اور اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم ہندوستان کی مزید تقسیم کا شاخسانہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کے پیروکار یہ سمجھتے ہی نہیں ہیں کہ مسلمانوں  اور دوسری اقلیتوں کو بھی جینے کا حق ہے، بھارت کے مسلمانوں  کے لیے زندہ رہنے کی پہلی شرط  ہندوتوا سوچ کے سامنے اپنی وفاداری کا ثبوت دینا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی میں محصور ہیں جہاں ہر 7 سے 8 فرد پر ایک فوجی اہلکار تعینات ہے، بھارت آزادی کی تحریکوں کو چھپانے کیلئے  پاکستان کا نام لیکر مختلف فالس  فلیگ کا ڈھونگ رچاتا ہے جس کا مقصد دنیا کی توجہ بھی ہٹانا ہے، بھارتی جنونیت اور اجارہ داری ایک مضبوط، خوشحال اور معتدل پاکستان کو  اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی  کو ہندوتوا کے پیروکار اپنی موت سمجھتے ہیں اسی وجہ سے بھارتی میڈیا اور سیاست دونوں پاکستان اور پاکستان کی افواج  کے بارے میں بیانیہ بنانے میں الجھے رہتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی سرکردہ لیڈر شپ بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ریاست پاکستان اور اس کی عوام بھارت سے نہ کبھی مرعوب تھے اور نہ ہی کبھی ہونگے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں