spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بھارت میں مسلم خواتین کیخلاف نفرت عروج پر، ہندوتوا کا اصل چہرہ بےنقاب

عالمی جریدہ الجزیرہ نے بھارت میں مسلم خواتین کیخلاف پنپتی نفرت، توہین آمیز رویہ  اوراے آئی کی زہریلی مہم کو بے نقاب کردیا۔

عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق مصنوعی ذہانت کوبھارت میں مسلم خواتین کے خلاف ہتھیارکے طورپراستعمال کیا جارہا ہے۔ ہندوتوا پرکاربند بھارت میں مسلم خواتین کئی سالوں سے آن لائن ہراسانی اورنفرت انگیزمہمات کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔

اے آئی کےذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے جعلی اور نازیبا تصاویراورگمراہ کن پروپیگنڈا تیارکیا جارہا ہے، بھارت میں مسلم خواتین کی تصاویراورویڈیوزکوغیراخلاقی تصاویرمیں تبدیل کرکے نازیبا مناظرمیں دکھایا جارہا ہے۔

صرف مئی 2023 سے مئی 2025 میں 1300ہزارویڈیوزبنائی گئیں جن میں مسلم خواتین کو نازیبا خاکوں میں دکھایا گیا، سینٹرفاردی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کی ڈائریکٹر ایویین لیڈگ کے مطابق ہندوتوا کے زیراثرزبھارتی معاشرے میں مسلم خواتین  کیخلاف بنائی گئی نازیبا ویڈیوز مزید تقویت پاتی ہیں۔

بھارتی انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکارسمیرنے کہاکہ  مسلم خواتین کی مرضی کے بغیربنائی گئی ویڈیوزکواے آئی سے تبدیل کرکےایسا دکھایا جاتا ہے جیسے وہ غیراخلاقی کام میں ملوث ہوں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں