spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بالاکوٹ، دریائے کنہار میں 4 سیاحوں کی جانیں بچانے والی رافٹنگ ٹیم کو خراج تحسین

بالاکوٹ: 

ناران کے قریب دریائے کنہار میں ڈوبتے ہوئے چار سیاحوں کی جانیں بچانے والی رافٹنگ ٹیم کو شاندار ریسکیو آپریشن پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) رحمت علی نے رافٹنگ ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت کارروائی کو قابلِ تقلید قرار دیا۔

ڈی جی کے ڈی اے رحمت علی نے کہا کہ رافٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار قیمتی جانیں بچا کر انسان دوستی اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے وادی کاغان آنے والے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ دریاؤں اور دیگر تفریحی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کی جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

اس موقع پر مقامی افراد نے بھی رافٹنگ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا جہاں شہریوں اور سیاحوں نے پلک جھپکتے میں کامیاب ریسکیو آپریشن انجام دینے پر ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ رافٹنگ ٹیم نے دو روز قبل ناران کے قریب دریائے کنہار میں ڈوبتے ہوئے چار سیاحوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بچا لیا تھا جس پر انہیں ہر حلقے کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں