spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ کے بیان پر مودی سرکار منہ چھپانے لگی

واشنگٹن: 

معرکہ حق میں ذلیل اور رسوا ہونے والی بھارت کی مودی سرکار کے لیے ایک دفعہ پھر کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے تباہ ہونے کا ذکر کیا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی گزشتہ سال ہونے والی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے دوران 11 طیارے تباہ ہوئے تھے جبکہ بروقت سفارتی کوششوں کے باعث ایک ممکنہ ایٹمی تصادم کو بھی ٹال دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکی تھی تاہم جنگ بندی کی کوششوں کے نتیجے میں لاکھوں نہیں بلکہ تقریباً تین کروڑ افراد کی جانیں ممکنہ تباہی سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بھی ان سے گفتگو میں اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ رکنے سے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچ گئیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو کے دوران داخلی امریکی سیاست پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک یہ سمجھنا مشکل ہے کہ کوئی یہودی ووٹر ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کیوں کرے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر یہ مؤقف دہرا چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اس جنگ کے دوران جنگی طیارے تباہ ہوئے۔

دوسری جانب مودی سرکار ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات پر صرف تلملانے کے سوا کچھ نہ کر سکی جبکہ بھارتی اپوزیشن جماعتیں خاص طور پر کانگریس ان بیانات کو مودی سرکار کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں