spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں فوجی طاقت بڑھا دی، نئے جنگی جہاز اور ہزاروں میرینز تعینات

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ دوسرا میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ لے جانے والے بحری جہاز اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جس کے بعد خطے میں امریکی فوجی موجودگی مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ باکسر ایمفیبیئس ریڈی گروپ اور اس کے ساتھ موجود 11واں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ معمول کے طے شدہ مشن کے تحت مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ایک میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ میں عموماً دو ہزار سے زائد میرین اہلکار شامل ہوتے ہیں، جو زمینی، بحری اور فضائی کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

باکسر ایمفیبیئس ریڈی گروپ میں یو ایس ایس باکسر، یو ایس ایس پورٹ لینڈ اور یو ایس ایس کام اسٹاک شامل ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق یو ایس ایس پورٹ لینڈ حال ہی میں مشرقِ وسطیٰ پہنچی ہے جبکہ یو ایس ایس کام اسٹاک مئی سے خطے میں موجود ہے۔

یہ نئی تعیناتی پہلے سے موجود یو ایس ایس ٹرپولی، اس کے ہمراہ جنگی جہازوں اور میرین فورس کے ساتھ مل کر خطے میں امریکی بحری اور عسکری موجودگی کو مزید تقویت دے گی۔ یو ایس ایس ٹرپولی مارچ کے آخر سے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہے۔

دفاعی مبصرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، سمندری راستوں کے تحفظ اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر امریکا اپنی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔امریکی حکام نے اس تعیناتی کو معمول کے آپریشنل شیڈول کا حصہ قرار دیا ہے، تاہم خطے میں جاری سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے باعث اس اقدام کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں