spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

لاہور؛ زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم، 8 سالہ بچہ جاں بحق

باغبانپورہ کے علاقے ویمن کالج روڈ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہونے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تین منزلہ زیرِ تعمیر مکان کی تیسری منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا۔ اچانک لینٹر اور دیوار گرنے سے عمارت کا ملبہ گراؤنڈ فلور اور گلی میں جا گرا، جس کی زد میں راہگیر بھی آ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ عبداللہ ولد امجد بٹ کے نام سے ہوئی ہے، جو گلی سے گزر رہا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی متعدد ایمرجنسی گاڑیاں اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حکام کے مطابق ابتدا میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، تاہم بعد ازاں ایک زخمی بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملبہ ہٹانے اور متاثرہ مقام کو محفوظ بنانے کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں