spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں معاشی استحکام اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث نوجوان سرمایہ کاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال اگست سے مئی تک 1 لاکھ 80 ہزار 148 نئے ریٹیل سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر ہوئے، 18 سے 30 سال کے نوجوان سرمایہ کار نئے رجسٹریشنز کا 41 فیصد رہے جن کی تعداد 74 ہزار 629 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ماہانہ اوسطاً 15 ہزار نئے اکاؤنٹس کا اضافہ ہو رہا ہے جن میں تقریباً 40 فیصد نوجوان سرمایہ کار شامل ہیں جبکہ گزشتہ 3 برسوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ڈالر کی بنیاد پر 66 فیصد سالانہ منافع دیا جو خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

عرب نیوز کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت کی معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث میکرو اکنامک استحکام نے اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو مضبوط بنایا۔

بڑھتی سرمایہ کاری، نوجوانوں کی بھرپور شرکت اور مضبوط معاشی اشاریے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں