spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آپریشن سندور پر مودی حکومت کی غلط بیانی بے نقاب، اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت کا شدید غصہ

آپریشن سندور سے متعلق بھارتی حکومت کے مؤقف پر اپوزیشن جماعتوں، سابق فوجی افسران اور بعض مبصرین کی جانب سے تنقید سامنے آئی ہے، جبکہ حکومت کے مؤقف پر سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے آپریشن سندور سے متعلق دیے گئے بیانات پر اپوزیشن نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔ ناقدین کا مؤقف ہے کہ فوجی نقصانات سے متعلق معلومات بروقت عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔

کانگریس رہنما سپریا شرینیت نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے فوجی جوانوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر شفافیت کا مظاہرہ نہیں کیا اور حقائق کو عوام سے چھپایا۔

اسی تناظر میں ریٹائرڈ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر انوما آچاریہ نے حکومت پر سیاسی مفادات کو ترجیح دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوانوں کے معاملات کو سیاست سے بالاتر رکھا جانا چاہیے۔

سابق بھارتی فوجی افسر کرنل روہت چوہدری نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فوج کے نام پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

معروف صحافی سوجیت نائر نے بھی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فوجی جوانوں کی قربانیوں کے حوالے سے مکمل شفافیت ضروری ہے۔

دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے اس معاملے پر وضاحت اور جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ ردِعمل سامنے آنا باقی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں