spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

معروف قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

صابری برادران کی مشہور زمانہ قوالی گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی 10ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

فن قوالی میں دنیا بھر میں نام کمانے والے امجد صابری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 10 سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن سماعتوں میں رس گھولنے والی آواز آج بھی کروڑوں شائقین قوالی کے سینے میں دل بن کر دھڑک رہی ہے۔

سن 1976ء کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے امجد صابری کو قوالی کا ذوق و شوق ورثے میں ملا۔

قوالی کی ابتدائی تربیت والد غلام فرید صابری اور بڑے بھائی عظمت صابری عرف اجو بھائی حاصل کی۔

امجد صابری نے پہلی بار صرف 12سال کی عمر میں 1988ء میں اسٹیج پر پرفارم کیا لیکن اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد انھوں نے ایک نئے روپ میں ابھر کر سامنے آئے۔

امجد صابری نے باقاعدہ قوالی کا آغاز اسی کلام سے کیا جو کلام ماضی میں ان کے والد اور چچا کو بام عروج پر پہنچا چکے تھے اور آنے والے وقتوں میں امجد فرید صابری نے شعبہ قوالی میں بے پناہ شہرت حاصل کی۔

22 جون سن 2016ء کو لیاقت آباد میں گھر سے کچھ فاصلے پر انہیں دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں امجد صابری شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں