گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے آج اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھا لیا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، نزیر احمد ایڈووکیٹ نے کی، جنہوں نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب اسمبلی ہال میں منعقد ہوئی جس میں تمام منتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھاتے ہوئے عوامی خدمت، آئین اور قانون کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔
حلف برداری کے بعد ایوان کی آئندہ کارروائی رولز کے مطابق جاری رہے گی۔


