spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

رک امدادی ایجنسی (TİKA) کی کنٹری ڈائریکٹر کا دورۂ گلگت، ماحولیات، سیاحت اور تکنیکی تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترک امدادی ایجنسی (TİKA) کی کنٹری ڈائریکٹر کا دورۂ گلگت، ماحولیات، سیاحت اور تکنیکی تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

گلگت بلتستان میں ترقیاتی تعاون کے فروغ کے لیے ترکی کی معروف امدادی و ترقیاتی تنظیم Turkish Cooperation and Coordination Agency (TİKA) کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ صالحہ ٹونا نے گلگت کا اہم دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا اور مستقبل میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا تھا۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقی (P&D) گلگت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات سبطین احمد نے ترک وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں حکومتِ گلگت بلتستان اور TİKA کے درمیان مختلف ترقیاتی شعبوں میں اشتراکِ عمل کے امکانات اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری جنگلات و ماحولیات نے وفد کو گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ، قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے درپیش چیلنجز اور دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے اختتام پر دونوں فریقین نے ماحولیات، ماہی پروری، تکنیکی تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو عملی شکل دینے اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مقامی حلقوں کے مطابق یہ دورہ گلگت بلتستان اور ترکی کے درمیان ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں بین الاقوامی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں