spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایس آئی ایف سی کی صحت کے شعبہ کے فروغ میں اہم کامیابیاں

گزشتہ تین سالوں میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے صحت کے شعبہ میں بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل ویکسین پالیسی منظور کی جس سے ملک میں ویکسین بنانے اور عالمی معیار تک پہنچنے میں مدد ملی ہے۔

نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کے ذریعے خون محفوظ بنانے اور پلازما کی پیداوار بڑھانے کا نظام بہتر بنایا گیا ہے۔

عام استعمال کی ادویات کی قیمتوں میں نرمی کی گئی ہے جس سے مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی بہتر ہوئی ہے۔

پاکستان کو میڈیکل ٹورازم کا مرکز بنانے کا منصوبہ شروع ہوا تاکہ دوسرے ملکوں کے مریض بھی یہاں علاج کے لیے آئیں۔

ڈریپ کی سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو ڈبلیو ایچ او کی منظوری ملی جس سے پاکستانی ادویات پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

ہیلتھ ٹیک کے شعبے میں نئے اسٹارٹ اپس، آن لائن علاج (ٹیلی میڈیسن) اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز کی 30 ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان کے صحت کے شعبہ کا منافع 2025 میں 78 فیصد اضافے سے 42.2 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔

ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے پاکستان کا صحت کا شعبہ ترقی کر کے ایک بہتر اور عالمی معیار کے مطابق نظام بن گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں