spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا سے بات چیت جاری، نتیجے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا سے بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ حتمی نتیجے تک پہنچنے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ جو کچھ بھی بتایا جارہا ہے یہ سب قیاس آرائیاں ہیں، ان قیاس آرائیوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاسکتی۔ کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے سے پہلے فیصلہ سنانا ممکن نہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ دونوں جانب سے ممکن معاہدے کے مسودے میں ترامیم کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک کوئی حتمی مسودہ طے نہیں پایا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں