spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان کے لیے اعزاز، سید علی رضوی نے University of Cambridge سے بین الاقوامی قانون کا کورس کامیابی سے مکمل کر لیا۔

گلگت بلتستان کے لیے اعزاز، سید علی رضوی نے دنیا کی معروف جامعہ کیمبرج یونیورسٹی سے بین الاقوامی قانون کا کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔ انہوں نے انگلستان میں بین الاقوامی قانون میں اعلیٰ تعلیم بی پی پی سے نمایاں کامیابی اور میرٹ کے ساتھ حاصل کی، جس کے بعد انہیں اپنی شاندار علمی کارکردگی کے اعتراف میں کیمبرج یونیورسٹی کے خصوصی قانونی پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔ سید علی رضوی شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کے فرزند ہیں۔

اسی دوران انہوں نے برطانیہ کے تاریخی اور نہایت معزز ادارے “دی آنریبل سوسائٹی آف لنکنز اِن” کی معزز رکنیت بھی حاصل کی، جوکسی بھی نوجوان قانون دان کے لیے ایک بڑا اعزاز تصور کیاجاتا ہے۔
یہ وہی معزز ادارہ ہے جہاں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال جیسے عظیم رہنما بھی معزز رکن رہ چکے ہیں۔

سید علی رضوی اس وقت برطانیہ کی اعلیٰ عدالت دی رائل کورٹس آف جسٹس سے عملی اور پیشہ ورانہ قانونی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔
ان کی یہ کامیابی پورے گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے علم، تجربے اور صلاحیتوں کو دیانتداری، انصاف اور عوامی خدمت کے لیے وقف کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں