spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ساس ہمیشہ خود کو صحیح اور بہو کو نالائق سمجھتی ہیں، مریم نفیس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ گھریلو تنازعات کی ایک بڑی وجہ ساس کا یہ رویہ ہے کہ وہ خود کو ہمیشہ صحیح اور بہو کو ہر کام میں نالائق سمجھتی ہیں، اسی سوچ سے گھروں میں مسائل جنم لیتے ہیں۔

مریم نفیس نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ساس بہو کے رشتے اور گھریلو معاملات پر بے باکی سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

اداکارہ نے کہا کہ بہو پر یہ ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں کہ وہ سسرال کی خدمت کرے، اسلامی تعلیمات میں بھی یہی ہدایت ہے کہ شادی کے بعد اولاد کو اپنی علیحدہ زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انکا بیٹا عیسیٰ ابھی ایک سال کا بھی نہیں ہوا، تاہم وہ ذہنی طور پر ابھی سے یہ تیاری کر رہی ہیں کہ بیٹے کو شادی کے بعد الگ کردیں گی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جن خاندانوں میں مالی حالات علیحدہ گھر کی اجازت نہ دیں، وہاں بھی بہو کو گھر کے اندر اتنی جگہ اور آزادی ضرور ملنی چاہیے کہ وہ اپنا کچن الگ کرسکے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس کی شادی فلم ڈائریکٹر امان احمد سے ہوئی ہے اور وہ دونوں ایک بچے کے والدین ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں