spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران کو یورینیم کے بدلے معاشی ریلیف دینے کی پیشکش کامیاب نہ ہو سکی، امریکی جریدے کا دعویٰ

واشنگٹن:

امریکی جریدے وائرڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے قریبی حلقوں نے ایران کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر کام کیا جس کے تحت تہران اپنے افزودہ یورینیم سے دستبردار ہوتا جبکہ بدلے میں اسے اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز اور پابندیوں میں نرمی دی جاتی۔

رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ ڈیل میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اہم کردار ادا کیا اور یہ فریم ورک صدارتی منظوری کے بعد تیار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت ایران اپنے ہائی لیول افزودہ یورینیم کو منتقل کرنے پر آمادہ ہوتا جبکہ 12 سے 15 سال تک یورینیم افزودگی محدود رکھنے کی شرط بھی شامل تھی۔

اس کے بدلے ایران کو تقریباً 20 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی اور معاشی پابندیوں میں نرمی دی جانا تھی۔

وائرڈ کے مطابق ابتدائی طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجویز کو سیاسی طور پر حساس قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کیونکہ ایران کو بڑی مالی رعایت دینے کا تاثر امریکی سیاست میں شدید ردعمل پیدا کر سکتا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں