پاکستان نے پہلگام واقعہ کی شفاف انکوائری کی پیشکش کے ساتھ ہر اشتعال انگیزی پرسخت اور فیصلہ کن جواب دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری نے 30 اپریل 2025 کو بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں واضح اور دو ٹوک پیغام دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج الرٹ ہیں اور قومی سلامتی کمیٹی کا غیر متزلزل عزم بھی موجود ہے اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کی کوشش کی گئی تو اس کا جواب انتہائی سخت اور شدید ہو گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب اپنے وقت اور اپنی منتخب کردہ جگہ پرموثر اور فیصلہ کن دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری نے بھی اس پریس کانفرنس میں واضح اور دوٹوک موقف میں کہا کہ ہم تیار ہیں اور ہم ہر ڈومین میں بھارت کی تمام ترسرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں انسداد دہشتگردی ، غیر عسکری میدان، انفارمیشن آپریشن ، فضا ، زمین اور سمندر ہر جگہ جوابی اقدامات نافذ العمل ہے اور ہمارا جواب انتہائی موثر اور فیصلہ کن ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کسی بھی بلااشتعال جارحیت پر ہمارا پیغام واضح ہے ،’’ ہم تیار ہیں آزمانہ نہیں‘‘۔
عالمی ماہرین کے مطابق اللہ کی مدد اور نصرت، پاکستانی عوام اور افواج کے غیر متزلزل عزم نے بھارت کےغرور خاک میں ملادیا، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اپنے عزم کو بہترین حکمت عملی کے تحت سچ ثابت کیا اورجو کہا وہ کر کے بھی دکھایا۔


