spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
30 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا کی شرمناک ناکامی، خلیج فارس میں نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ خطے میں امریکا کی شرمناک ناکامی کے بعد ایک نیا باب کھل رہا ہے اور خلیج فارس میں مستقبل اب بیرونی طاقتوں کے بغیر تشکیل پائے گا۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق نیشنل پرشین گلف ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں نئی صورتحال جنم لے رہی ہے، جو خطے کے لیے اہم تبدیلیوں کی علامت ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کے بغیر روشن ہوگا اور یہ خطہ ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خطے میں امریکی موجودگی عدم استحکام کی بڑی وجہ رہی ہے اور غیر ملکی افواج کی موجودگی نے سیکیورٹی کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایرانی افواج نے جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا، جبکہ عوام نے اپنی فوج کی ثابت قدمی کو قریب سے دیکھا۔ ان کے مطابق امریکا نہ صرف خود اپنے اڈوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا بلکہ اپنے اتحادیوں کو بھی مؤثر سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اس بات پر زور دیا کہ خلیج فارس کا مستقبل خطے کے ممالک کے ہاتھ میں ہے اور بیرونی مداخلت کے بغیر ہی پائیدار امن اور ترقی ممکن ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں