spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
29 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ملک میں ایڈز کیسز کی تعداد 84 ہزار، 61 ہزار زیر علاج

اسلام آباد:

ملک میں رجسٹرڈ ایڈز کیسز کی تعداد 84 ہزار ہے، جن میں سے 61 ہزار افراد زیر علاج ہیں ، باقی مریضوں کا سراغ نہیں مل سکا۔

65 ملین ڈالرکے ایڈز پروگرام میں سے 61 اعشاریہ 1ملین ڈالر یو این ڈی پی اور ’’نئی زندگی‘‘ نامی این جی اوکو جاری کیے گئے۔

ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 میں

2025 میں ٹیسٹنگ سینٹرز کی تعداد 97 ہوگئی، تاہم 3 لاکھ 74 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے اور 14 ہزار 182 کیسز مثبت سامنے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایڈزقابل علاج ہے اور اس کی ادویات سرکاری مراکز پر مفت دستیاب ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ملک میں 10سی سی کی سرنج پر پابندی لگانے جا رہے ہیں، جو سرنج ایک بار استعمال ہو گئی وہ دوبارہ نہیں ہوگی۔

ملک بھر کے 49 مراکز پر 37 ہزار 944 شہریوں کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 6 ہزار 910 کیسز مثبت آئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں