spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستانی اور سری لنکن افواج کی مشترکہ مشق شیک ہینڈز ٹو شروع ہوگئی

پاکستانی اور سری لنکن افواج کی مشترکہ مشق شیک ہینڈز ٹو شروع ہوگئی ۔ مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شیک ہینڈز ٹو انسداد دہشتگردی مشق دو ہفتوں تک تربیلا میں جاری رہے گی۔ پاک فوج کے اسپیشل سروسزگروپ اور سری لنکن آرمی کی اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔ مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

آپریشنل تجربات اور انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں مہارت کے تبادلے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق سے باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور باہمی افہام وتفہیم میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں