spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران کی آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے نئی شرط؛ جوہری مذاکرات مؤخر کرنے کی تجویز

ایران نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے نئی شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے باخبر دو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا کو ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس میں آبنائے ہرمز سے متعلق پیش رفت کو جوہری مذاکرات کے اگلے مرحلے سے مشروط کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کو فی الحال مؤخر کیا جائے اور پہلے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سمندری راستوں کی بحالی پر توجہ دی جائے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیشکش مبینہ طور پر پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی گئی ہے تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے متعلق کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے اور ایرانی بندرگاہوں پر پابندیاں نرم کردی جاتی ہیں تو امریکا کے پاس ایران پر جوہری معاہدے سے متعلق دباؤ برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

اس پیش رفت نے خطے میں سفارتی اور سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا ہے جبکہ عالمی طاقتیں صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں