spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، مری اور ایبٹ آباد سمیت راولپنڈی، پشاور اور سوات میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 اور اس کی گہرائی تقریباً 170 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 46 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں