spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
24 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف بالکل واضح ہے، انہوں نے 16 اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی پروقار تقریب سے تاریخی خطاب کیا۔

عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے سپہ سالار نے دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کافوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا عزم دہرایا اور پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کو غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، یہ ہماری شہہ رگ تھی، ہماری شہہ رگ ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف لڑرہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے یہ تاریخی الفاظ ایک مکمل دفاعی ڈاکٹرائن ہے جو دشمن کو پسپائی اور قوم کو تحفظ کا احساس دلاتا ہے، سپہ سالار نے بھارتی فوج کی عددی برتری کو بےاثر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں