spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈیوں میں ایک بار پھر ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں تیل کی قیمتیں نمایاں اضافے کے ساتھ 100 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گئی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.73 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر 64 سینٹس تک پہنچ گئی جو حالیہ دنوں کی بلند ترین سطحوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.84 فیصد اضافے کے ساتھ 94 ڈالر 80 سینٹس تک جا پہنچی جو عالمی طلب و رسد میں عدم توازن کی نشاندہی کرتی ہے۔

مزید برآں مربن کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ بھی 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔

ادھر توانائی کے دیگر ذرائع میں نیچرل گیس 2.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں