spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نوجوان بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

ہریانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویانکا سیروہی کو پیر کی رات (21 اپریل) کو اتر پردیش میں واقع اپنے گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑا۔

اہلِ خانہ فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹرز نے پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ان کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ مختلف فنکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تاہم ان کی موت کے حوالے سے تاحال ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ دیویانکا کا تعلق اتر پردیش سے تھا اور وہ اس وقت غازی آباد میں اپنے والدین اور دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

انہوں نے علاقائی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ متعدد گانوں میں نظر آئیں۔

سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی تعداد میں فین فالوئنگ تھی، ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1.3 ملین سے زائد تھی۔

دیویانکا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا، جہاں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں شہرت حاصل ہوئی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں